بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پنجاب ایمرجنسی سروس کے زیر اہتمام نیشنل ریزیلینس ڈے

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سیکرٹری/ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ امتیازڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر ریسکیو ڈیپارٹمنٹ خوشاب کے زیر اہتمام نیشل ریزیلینس ڈے منایا گیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسرریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوءے کہا کہ آج کے د ن سال 2005میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات زلزلہ سے شدید متاثر ہوئے تھے جس میں کثیر تعداد میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تھا یہ دن منانے کا مقصد لوگوں میں شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ آئے روز ہونے والے حادثات کے بننے والی وجوہات کو کم سے کم کیا جا سکے اور حادثات میں کمی لا کر قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی انسٹرکٹرز نے نیشنل ریزیلینس ڈے کے موقع پر فرسٹ ایڈ کے حوالے سے سکولوں و کالجوں میں آگاہی لیکچر اور آگاہی پمفلرٹس تقسیم کئے ۔مزید انجینئر حافظ عبدالرشید نے اپنے پیغام میں کہا کہ لوگ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ سے ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ حاصل کریں تاکہ وہ کسی بھی ناگہانی کی صورتحال میں اپنے ساتھ اپنے ارد گرد کے لوگوں کو بھی تحفظ فراہم کر سکیں۔

Back to top button