بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر خزانہ کی امریکی سفیر سے ملاقات، سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بارے میں بتایا

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے پرتوجہ دے رہی ہے ۔اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معیشت کے مختلف شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری لاناحکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

وزیرخزانہ نے سفیر کو پاکستان میں حالیہ سیلابوں سے ہونے والی تباہی کے بارے میں بتایا۔انہوں نے اقتصادی اورمالی استحکام لانے کے تناظر میں حکومت کے معاشی ایجنڈے اور پالیسیوں کو بھی اُجاگر کیا۔ڈونلڈ بلوم نے حکومت کی پالیسیوں کو سراہا اور دونوں ملکوںکے درمیان دوطرفہ اقتصادی سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کیلئے اپنے ملک کی حمایت کایقین دلایا ۔

Back to top button