بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

سیلابی صورتحال، ریلوے کا پہلے مرحلے میں صرف مال بردار ٹرین چلانے کا فیصلہ

سیلاب زدگان کے لئے آنے والی مزید امداد سیلابی اضلاع تک پہنچانے میں آسانی ہوگی، ریلوے انتظامیہ

سیلاب کے باعث ٹرین آپریشن تاحال بند ہے، جس کی بحالی سے قبل ریلوے نے پہلے مرحلے میں صرف مال بردار ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق سیلاب کے باعث ٹرین آپریشن تاحال بند ہے، جس کی بحالی سے قبل حکام نے عالمی سطح پر ملنے والی امداد ملک بھر کے تمام شہروں تک پہنچانے کے لیے پہلے مرحلے میں مال بردار ٹرین آپریشن کراچی سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ٹرین ڈرائیورز کو مال بردار ٹرینوں کو ٹریک پر موجود پانی والے اضلاع سے کم ترین رفتار کے ساتھ گزارنے کی ہدایت کی گئی۔ یہ فیصلہ کراچی ڈویژن میں متعدد کنٹینرز اور مال بردار ٹرینیں کھڑی ہونے کی وجہ سے کیا گیا تاکہ امدادی سامان کی ترسیل ممکن ہونے کے ساتھ تاجر برادری کی درپیش مشکلات بھی کم ہوسکیں۔ ریلوے انتظامیہ نے کہا کہ بیرون ملک سے سیلاب زدگان کے لئے آنے والی ،مزید امداد اب سیلابی اضلاع تک پہنچانے میں آسانی ہوگی۔

Back to top button