بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

اے این ایف کی کارروائیاں، ایک خاتون، 2 غیر ملکیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔7 کاروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ایک خاتون اور 2 غیر ملکی باشندوں سمیت 8 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔ایم 1 موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب پشاور کی رہائشی خاتون کے قبضے سے 3کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی۔جی 13میں پی ایس او پمپ اسلام آباد کے قریب ملزمان کے قبضے سے 700گرام کوکین برآمد کی گئی ۔ راولپنڈی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 2 ملزمان کے قبضہ سے 50 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں ۔اے این ایف کے مطابق  تمام گرفتار مُلزمان طلباء کو منشیات سپلائی کرنے میں مُلوث ہیں ۔

دوسری جانب پشاور اور راولپنڈی کے رہائشی 2 مُلزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ایئر پورٹ روڈ کوئٹہ کے قریب 2 گاڑیوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ۔20 کلو گرام آئس مذکورہ گاڑیوں کے دروازوں میں چھپائی گئی تھی۔ملزمان گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ 2 غیر ملکی باشندوں سمیت چنیوٹ اور چاغی کے رہائشی4 ملزمان گرفتار۔

سبزل روڈ کوئٹہ پر موٹرسائیکل کے زریعہ 20 کلو چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام ۔قلعہ عبداللہ کا رہائشی ملزم گرفتار۔جروبی زخا خیل خیبر کے علاقے میں دو کاروائیوں میں پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپائی گئی 14کلو 500 گرام چرس برآمد۔تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  اے این ایف کی بڑی کارروائی، کنٹینر سے کروڑوں روپے کی نشہ آور گولیاں برآمد
Back to top button