بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف سماعت آج،سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

سپریم کورٹ میں وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواستوں پر آج سماعت ہو گی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ درخواستوں پر سماعت کر ے گا ، عدالت نے حمزہ شہباز کو آج تک بطور ٹرسٹی وزیراعلیٰ کام کرنے کی ہدایت کی تھی اور حمزہ شہباز کو سیاسی فائدہ کے اختیارات استعمال کرنے سے بھی روک دیا تھا۔ آج سپریم کورٹ کے اطراف سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ حکومت نے سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سکیورٹی بڑھا دی ہے، سیاسی کارکنوں کو کسی صورت سپریم کورٹ تک رسائی نہیں دی گئی۔ ریڈ زون میں داخلہ آفس کارڈ کی بنیاد پر ہی دیا جائے گا ، ریڈ زون میں قیدی وین اور واٹر کینن بھی ریڈ زون میں رکھا جائے گا۔

دوسری جانب ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے معاملے پر حکومتی اتحادیوں نے فل کورٹ کے لئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

پی ڈی ایم قائدین وکلاء کے ہمراہ سپریم کورٹ جائیں گے جن میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف کے رہنما شامل ہوں گے۔ ایم کیوایم، اے این پی سمیت دیگر اتحادی جماعتیں بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیے  شہید محترمہ بے نظیر بھٹو مثالی عالمی لیڈر تھیں،بلاول بھٹو
Back to top button