بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ڈالر کا ملکی تاریخ میں ایک اور ریکارڈ،218 کا ہو گیا،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، جبکہ پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔ڈالر کی قدر میں اضافہ آج دن کے آغاز میں بھی دیکھا جارہا ہے اور انٹر بینک میں اب سے کچھ دیر پہلے تک 1ڈالر کا بھاؤ 218 روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔اب سے کچھ دیر پہلے تک 100 انڈیکس 179 پوائنٹس اضافے کے بعد 41546 کی سطح پر موجود ہے۔

Back to top button