بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست ، تین بڑوں کا رابطہ

پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد حکومت کے تین اتحادیوں کا آپس میں رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، تینوں رہنماؤں نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق تینوں اتحادیوں نے پنجاب اور مرکز میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

Back to top button