بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکی صدر دورہ اسرائیل کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے

امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے دورے کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے۔صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا مشرق وسطیٰ کا پہلا دورہ ہے اور سعودی عرب پہنچے سے قبل انہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا۔ 

اسرائیل کے دو روزہ دورے کے دوران امریکی صدر نے اسرائیلی اور فلسطینی قیادت سے ملاقات کی۔امریکی صدر اسرائیلی شہر تل ابیب سے براہ راست جدہ پہنچے، وہ پہلے امریکی صدر ہیں جو اسرائیل سے براہ راست ایسے عرب ملک پہنچےجو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔

امریکی صدر کا سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔جدہ پہنچنے پر گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل اور امریکا میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے امریکی صدر کا استقبال کیا۔امریکی صدر جدہ میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ بائیڈن جدہ سکیورٹی اینڈ ڈویلپمنٹ سمٹ میں بھی شرکت کریں گے جس میں بحرین، کویت، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان شرکت کریں گے۔ 

Back to top button