بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بارش سے جڑواں شہروں میں موسم خوشگوار

مون سون کا سلسلہ رنگ جمانے لگا،جڑواں شہروں  سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

مون سون سے موسم تبدیل، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے، ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

اسلام آباد، راولپنڈی میں بھی ابر رحمت برسا، محکمہ موسمیات کےمطابق آج خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مری اور گلیات میں بھی پری مون بارشوں کا نیا سپل شروع ہو گیا، بارش سے موسم خوشگوار ہونے پر سیاح انجوائے کرنے لگے، ایوبیہ نتھیا گلی چھانگلہ گلی اور باڑیاں میں دھند کے باعث حد نگاہ محدود ہو گئی۔

گہری دھند کے باعث گاڑیاں ڈرائیو کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے بارش میں اتنظامی اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے، بارشوں کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔

Back to top button