بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے،پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ مسترد کردیا۔پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن اسلام آباد کے ترجمان نعمان علی بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لے،آج تک پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا اضافہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا جس کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24.03 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ ڈیزل پر 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل پر 39.16 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 39.49 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233.89 روپے، ڈیزل 263.31 روپے، مٹی کا تیل 211.43 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 207.47 روپے ہوگئی ہے

Back to top button