بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایندھن کی قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان ہونے والے معاہدے کی وجہ سے ایندھن کی قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بخوبی واقف ہیں۔

انہوں نے ایندھن کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس آئی ایم ایف کے معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، جس پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی پی ٹی آئی- آئی ایم ایف معاہدے کی خصوصیات پر عوام کو اعتماد میں لیں گے اور ہم ان معاشی مشکلات سے نکل آئیں گے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں حیران ہوں کہ جن لوگوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ اب تک کا بدترین معاہدہ کیا اور واضح طور پر غلط معاشی فیصلے کیے ان کا ضمیر سچ کا سامنا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ کیسے بے گناہ ہونے کا بہانہ کر سکتے ہیں جب کہ قوم ان کے کیے کی وجہ سے اس چیز سے گزر رہی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے عندیہ دیا کہ تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

Back to top button