بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت کی حج سبسڈی کو شرعاً جائز قرار دیدیا

حکومت کی جانب سے حج کے خواہشمند افراد کو سبسڈی دینے کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا مؤقف بھی سامنے آ گیا ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلامی نظریاتی کونسل سے متعلق حج سبسڈی کی مخالفت کے حوالے سے خبریں حقائق کے منافی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل سے حج سبسڈی کے متعلق سوال کیا تھا جس کا جواب وزارت مذہبی امور کو ارسال کر دیا تھا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شرعاً حکومت کی طرف سے حج پر سبسڈی دینا جائز ہے، سبسڈی میں کوئی حرج نہیں اور یہ عمل حجاج کے صاحب استطاعت ہونے کے منافی نہیں ہے، یہ سبسڈی بلاتفریق دی جائے، چاہےکوئی سرکاری طور پر حج کرے یا پرائیویٹ طور پر حج کے لیے جائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ حکومت زکوٰۃ کی رقوم سے حج سبسڈی دینے سے احتیاط برتے تو زیادہ بہتر ہے تاہم شرعی طور پر حکومت کی طرف سے عازمین حج کے لیے سبسڈی دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

Back to top button