بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پیٹرول کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا،مفتاح اسماعیل نے سب کچھ بتا دیا

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمتوں میں فی الفور کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، عوام کو گاڑیوں کے پیٹرول ٹینک فُل کروانےکی ضرورت نہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عوام کوگاڑیوں کے پیٹرول ٹینک فُل کروانے کی ضرورت نہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں فی الفور کوئی اضافہ نہیں ہو رہا۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایسےکسی قانون میں تبدیلی نہیں کی جائےگی جس سےآئی ایم ایف سے تعلقات خراب ہوں۔

 مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بِل ریورس کرنےکا کوئی ارادہ نہیں ہے، اگلے سال تک آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہوجائے پھر دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی قلت کے باعث پیٹرول پمپوں پرگاڑیوں کی قطاریں لگنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

Back to top button