بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ممبئی ہائیکورٹ نے مسلم طالبات کو حجاب پہن کر کالج جانےکی اجازت دے دی

 بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی بمبئی ہائی کورٹ نے مسلم طالبات کو حجاب پہن کر کالج جانےکی اجازت دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کے شہر تھانےکے ایک ہومیو پیتھک کالج کی طالبہ نے بمبئی ہائی کورٹ میں اپیل دائرکی تھی کالج انتظامیہ اسے حجاب کے ساتھ کالج کیمپس میں داخل نہیں ہونے دے رہی، جس کے باعث وہ لیکچرز میں شریک نہیں ہوپا رہی۔

طالبہ نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اسے کالج میں حجاب کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی جائے یا کسی اور کالج میں تبادلہ کیا جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعدکالج انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ طالبہ کو حجاب کے ساتھ کلاسز لینےکی اجازت دے۔

خیال رہےکہ گذشتہ روز بھارت کی ایک اور ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ نے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی برقرار رکھی ہے، عدالت نے مسلم طالبات کی طرف سے کالجوں میں حجاب پہننے کی اجازت کے لیے دائر درخواستوں کو خارج کردیا ہے۔

اپنے فیصلے میں کرناٹک ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ حجاب پہننا اسلامی عقیدے کا لازمی مذہبی عمل نہیں ہے۔

بھارتی عدالت کے اس فیصلے کو ایک مسلمان طالبہ نے اب سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے

Back to top button