بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

شاہین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر مقابلے کیلئے تیار

پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں حسن علی کے ان فٹ ہونے کے بعد شاہین شاہ آفریدی مرکز نگاہ بن گئے ہیں، فاسٹ بائولنگ شعبے کی تمام تر ذمہ داری ان کے کندھوں پر آپڑی ہے، صرف 21 سالہ شاہین شاہ آفریدی گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ کے میدانوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر بن کر سامنے آئے تھے، شاہین شاہ آفریدی نے 17.06اوسط سے 47 وکٹیں حاصل کی تھیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران آسڑیلوی بلے بازوں کو ان کی رفتار کا ہلکا پھلکا مزہ چھکنے کا موقع ملا تھا تاہم راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں شاہین ایک بار پھر آسڑیلوی بلے بازوں پر چھپٹنے کیلئے تیار ہیں، آسڑیلیا اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز جہاں دو ملکوں کے درمیان مقابلہ ہوگی وہاں یہ نوجوان شاہین شاہ آفریدی کی تیز رفار بائولنگ اور ڈیوڈ وارنر جیسے تجربہ کار بلے باز کے درمیان جنگ بھی ثابت ہو گی 

ٹیسٹ کرکٹ میں شاہین شاہ آفریدی کی بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کیخلاف وکٹیں لینے کی اوسط 18.34 ہے ، یہ بھی یاد رکھیں گے دھواں دھار اوپنر ڈیوڈ وارنر کا پاکستان کیخلاف ریکارڈ شاندار ہے اور ان کے رنز بنانے کی اوسط 108.40 ہے اور 2019-20 کی سیریز میں ڈیوڈ وارنر نے پاکستانی بائولرز کی خوب دھلائی کی تھی، مگر اب دو سال گزرنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی بہت کچھ سیکھ چکے ہیں اور شائقین کرکٹ کو ان دونوں کے درمیان جنگ کو دیکھنے میں لطف آئے گا، اس میں کوئی جیتے گا یہ آنے والا وقت بتائے گا، یہ بھی دیکھنا ہے کہ شاہین آفریدی پاکستان کی بائولنگ لائن کا بوجھ کتنا اٹھا سکتے ہیں۔

Back to top button