بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ون ڈے کرکٹ کی عالمی درجہ بندی، بابر اعظم بدستور نمبر ون

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں بابراعظم ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں۔

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

درجہ بندی میں فخر زمان اور جو روٹ کی ٹاپ ٹین میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بولنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی درجہ بندی میں آل راؤنڈر کے شعبے میں افغانستان کے محمد نبی پہلے اور پاکستان کے عماد وسیم ساتویں نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم کے بعد بھارت کے ویرات کوہلی اور روہیت شرما بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں، پاکستان کے بیٹر فخر زمان اور جو روٹ کی ٹاپ ٹین میں واپسی ہوئی ہے۔

بولنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا دوسرا اور انگلینڈ کے کرس ووکس کا تیسرا نمبر ہے۔

مزید پڑھیے  انشا اللہ ٹیم مزید بہتر نتائج دے گی، راشد خان
Back to top button