بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت بلوچستان اور  ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن  کے درمیان مذاکرات کامیاب

حکومت بلوچستان اور  ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن  کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے صوبے میں 4 ماہ سے جاری ہڑتال ختم کردی۔

 تاہم ڈاکٹروں نے مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن ہونے تک اسپتالوں میں قائم احتجاجی کیمپس میں ہی او پی ڈی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے  صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت پیرامیڈیکس کے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس میں 100فیصد اضافہ کرے گی ۔ 

انہوں نے کہا کہ 450 اے پی اور 500 میڈیکل اسامیوں کی منظوری دی جائے گی،  ایڈہاک کی بنیاد پر تعینات نرسوں کے کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے گی،  10ماہ سے زیر التوا پی جی اور ہاؤس آفیسرز کا اعزازیہ جاری کیا جائے گا۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اپنی تنخواہیں اورالاؤنسز بڑھانے کے تمام مطالبات سے دستبردار ہوئی ہے۔

Back to top button