بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارت 96ہزار کشمیریوں کو شہید کرچکا، منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت جنوب ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔

سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت نے 1989 سے ابتک 96 ہزار کشمیریوں کو شہید کیا ہے، گیارہ ہزار سے زائد خواتین سے زیادتی کی گئی، ایک لاکھ مکان اور اسکول تباہ کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد سے 9 لاکھ فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہیں۔ انتہا پسند ہندوتوا کی طرف سے بھارت کے مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی کھلی کال دی جارہی ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل ان ثبوتوں کا نوٹس لے اور بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔

دوسری جانب بھارت کا یوم جمہوریہ آج مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی، بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق قابض فوج نے وادی کے کئی علاقے فوجی چھاؤنی میں بدل دئیے ہیں۔

Back to top button