بسم اللہ الرحمن الرحیم

کورونا وائرس

کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید2افراد جاں بحق، اموات 28974 تک پہنچ گئیں،1467نئے کیسز رپورٹ

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.33 فیصد رہی،این سی او سی

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میںمزید2 افراد جاں بحق ہوگئے،کل اموات28974 تک پہنچ گئیں،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1467نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 7 ہزار 174 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابقملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 38 لاکھ 91 ہزار 112 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 540 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 59 ہزار 253 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 615 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.33 فیصد رہی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 467 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 479، سندھ میں 4 لاکھ 88 ہزار 608، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 790، بلوچستان میں 33 ہزار 661، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 433، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار 495 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 708 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 2 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 974 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 81، سندھ میں 7 ہزار 682، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 943، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 748 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button