بسم اللہ الرحمن الرحیم

کورونا وائرس

ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو گیا

کورونا کی چھٹی لہر سے ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو گیا ، مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ چار چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چار ہزار چھ سو چوہتر ٹیسٹ کئے گئے ، دو سو پچپن نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا سے مزید ایک مریض جاں بحق ہو گیا۔ این آئی ایچ کے مطابق ایک سو اکتالیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، کورونا مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ چار چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس 2 افراد کی ہلاکت کا سبب بنا تھا جبکہ 371 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

Back to top button