بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

نائجر میں فوج نےصدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ اُلٹ دیا

افریقی ملک نائجر میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ اُلٹ دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نائجر  فوج نے نیشنل ٹی وی چینل پر آکر حکومت کا تختہ اُلٹنے کا اعلان کیا۔

نائجر فوج کے کرنل میجر عمادو عبدرامانے دیگر 9 سپاہیوں کے ہمراہ ٹی وی پر آئے اور اعلان کرتے ہوئے کہا ہم نے اس حکومت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ملک کے تمام ادارے معطل کر دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کو تحلیل کر دیا گیا ، تمام ادارے معطل ہیں اور ملک کی سرحدیں بند کرتے ہوئےکرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نائجر کے صدر محمد بازوم کو بدھ کی صبح سے ہی صدارتی محافظوں کے دستوں نے حراست میں لے رکھا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر بازوم صدارتی محافظ دستے کےکمانڈر جنرل عمر کو ہٹانا چاہتے تھے، جنرل کو ہٹانے پر فوج نے صدر سے استعفیٰ مانگ لیا تھاجس پر صدر بازوم نے انکار کر دیا تھا۔

صدارتی دفتر نے آمروں کے اقدام کو ریاست کے خلاف بغاوت قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیے  نوکری پیشہ خواتین مکمل سکیورٹی بحال ہونے تک گھروں میں رہیں،طالبان
Back to top button