بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ، شکیب اور لٹن داس کی عمدہ بیٹنگ، پاکستان کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف

نیوزی لینڈ میں جاری سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دیدیا ہے، بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز سکور کئے، بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس نے 42 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 69، شکیب الحسن نے 42 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب نے نسیم شاہ اور محمد وسیم نے دو دو جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Back to top button