بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، انگلش ٹیم کے کپتان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس انگلینڈ کے کپتان معین علی نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ایک تبدیلی کی گئی ہے اور نسیم شاہ کی جگہ سکواڈ میں محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور یہاں پر 150 سے 160 رنز کے ہدف کا تعاقب کیا جاسکتا ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں جیت کے تسلسل کو جاری رکھنے کی کوشش کرینگے۔

Back to top button