بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بجلی کے بلوں میں ٹی وی کیساتھ ریڈیو فیس بھی شامل کرنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ نے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا، بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ اب ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔

وزارت خزانہ کے حکام نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی، بجلی کے بلوں میں 50 روپے ٹی وی اور ریڈیو کی فیس عائد ہوگی۔

وزارت خزانہ کے مطابق بجلی کے بل میں 35 روپے پی ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو فیس عائد ہوگی، وزارت اطلاعات نے اس حوالے سے سمری تیار کر لی ہے۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق صارفین سے موصول ہونے والی رقم ریڈیو ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ ہوگی۔

مزید پڑھیے  سپین کے ساحل پر پڑی مردہ وہیل مچھلی سے خزانہ نکل آیا
Back to top button