بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

52 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے 52 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ لی۔

کسٹم کلیکٹرپشاور امجدالرحمان کے مطابق میچنی چیک پوسٹ کے قریب کسٹم عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے خفیہ خانوں سے 52 کلوگرام آئس اور ہیروین برآمدکرلی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی منشیات کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں 52 کروڑ روپےسے زائد ہے، کارگو گاڑی افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوئی تھی۔

کسٹم عملے نے گاڑی کے ڈرائیور کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا۔

امجد الرحمان کے مطابق یہ کارروائی طورخم کسٹم کی تاریخ میں منشیات کے خلاف بڑی کارروائیوں میں سے ایک ہے، گزشتہ 15 روز میں کسٹم عملے نے طورخم سرحد پر 73 کروڑ روپے مالیت کی منشیات پکڑی ہے۔

Back to top button