بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نبی کریم ﷺنے اخلاقیات کے معیارکوبلندکیا،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نبی کریم ﷺنے اخلاقیات کے معیارکوبلندکیا، وہی معاشرے ترقی کرتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔

وزیراعظم عمران خان نےعالمی اسکالرزکے ساتھ آن لائن مکالمہ کرتے ہوئےکہا کہ صرف وہی قومیں زندہ رہتی اور آگے بڑھتی ہیں جہاں ان کی حدود میں قانون کی حکمرانی قائم ہو۔

وزیراعظم نےکہا کہ خاتم النبیین حضرت محمدﷺ نے مسلمانوں کو عظیم قوم بنانےکے لیے معاشرے کی اخلاقی قدروں کو بلندکیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں، نبی کریم ﷺ کی مثالوں پرعمل کرنا ہی خوشحالی کا راستہ ہے۔

Back to top button