بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم سے ازبک نائب وزیراعظم کی ملاقات، تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم میاں شہبازشریف سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران وزیراعظم کا دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے عزم کا اعادہ کیا گیا اور وسط ایشیائی ممالک کو سڑکوں اور ریلوے کے ذریعے روابط بڑھانے کی پیشکش کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رابطوں کے فروغ سے تجارتی سرگرمیوں سے خطے میں امن اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، کاروباری شخصیات کے روابط سے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔

ملاقات کے دوران ازبک وفد نے پاکستان میں اقتصادی وزارتوں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کیا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، ازبکستان کے نائب وزیراعظم نے تجارتی شعبے میں ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے دونوں ملکوں کی تاجر برادری کے درمیان نتیجہ خیز بات چیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ازبک وفد نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کا تعلقات کو مزید وسعت دینے پر شکریہ ادا کیا، ازبک نائب وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری شخصیات کے روابط سے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، دونوں ممالک کی دوستی وقت گزرنے کے ساتھ مزید گہری اور مضبوط ہو رہی ہے۔

Back to top button