بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ملک میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔کراچی میں 4 ہزار سے زائد مقامات پرعیدالفطر کے اجتماعات ہوئے۔صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی، وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نماز عید ادا کی، دونوں بیٹے سلیمان شہباز اور حمزہ شہباز  بھی موجود تھے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عید کی نماز کوئٹہ میں ادا کی۔پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا غلام علی اور نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے نماز عید گورنر ہاؤس میں ادا کی۔سابق وزیراعظم  یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں عیدکی نماز  ادا کی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ لاہور میں عیدکی نماز پڑھائی۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے لیاقت باغ میں عید نماز ادا کی۔

کراچی کے پولوگراؤنڈ (باغ جناح) میں گورنر سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے عید کی نماز ادا کی، نماز عید میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔صدر عارف علوی نے عید پیغام میں کہا کہ ملک کو درپیش موجودہ حالات سے نکلنے کے لیے درگزر کرنے کی ضرورت ہے، آج پاکستان کو مرحم اور درگزر کی ضرورت ہے، آج ہم لوگوں کو معاف کرنےکو تیار نہیں؟ قوم سے اپیل ہےگروہی، مذہبی اور سیاسی اختلافات کو نفرت انگیزی کا ذریعہ نہ بننے دیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نےکہا کہ اتحادی حکومت کی مسلسل کوشش رہی ہےکہ معاشی مشکلات کاکم سےکم بوجھ عوام تک پہنچے، اللہ تعالیٰ ہمیں ان آزمائشوں سے نجات عطا فرمائےگا، سب کوپاکستان کی بہتری کی تعمیری سوچ، یکسوئی اور مسلسل محنت سے کھوئی ہوئی منزل تک پہنچنا ہے۔

مزید پڑھیے  رینجرز کا چھاپہ، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور آرمی چیف کی  جانب سے بھی قوم کوعید کی مبارک باد دی گئی ہے۔عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ پرامن ماحول میں یہ تہوار ہمارےتمام شہدا اورغازیوں کی مرہون منت ہے، شہدا اور غازیوں کوسلام، اللہ تعالی پاکستان پراپنی رحمتوں کا سایہ برقرار رکھے۔

Back to top button