بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

صوبہ پنجاب کے سیاحتی مقام مری سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ملکہ کو ہسا ر مر ی میں بر فبا ر ی کا نیا سلسلہ آج دوپہر میں شروع ہوا جس کے بعد سیاح بڑی تعدادمیں مری پہنچے۔ مال روڈ سمیت دیگرسڑکوں پرسیاحوں کاغیرمعمولی رش ہے اور مختلف سڑکوں پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے۔

سیاحتی مقام گلیات میں بھی برفباری جاری ہے جس کے ساتھ ہی سیاحوں کارش بھی ہے۔ ترجمان گلیات احسن حمید کاکہناہے کہ سیاح غلط پارکنگ سےگریزکریں اور قوانین کی پاسداری کریں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے علاقے سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

مالم جبہ میں بھی برفباری کا مزہ لینے سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچی ہے۔ 

لوئر دیر کے بالائی علاقوں شاہی ٹاپ ، بن شاہی اور کل پانی میں بھی برفباری جاری ہے اور پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

بلوچستان کے سیاحتی مقام وادی زیارت میں بھی سیاحوں نے ڈیرے ڈال دیے اور کراچی سے بڑی تعداد میں سیاح وادی پہنچ گئے۔

این ایچ اے حکام کاکہناہےکہ صوبےکی تمام شاہراہیں اوررابطہ سڑکیں بحال ہیں۔

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقوں بابوسر ٹاپ، نانگا پربت اوربٹوگاہ ٹاپ میں برفباری جاری ہے۔ غذر کے بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے اور میدانی علاقوں میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

پنجاب میں میاں چنوں، وہاڑی، جہانیاں، لودھراں ،گوجرہ اور کبیروالا میں ہلکی بارش کے بعد موسم سرد ہوگیاہے۔

کراچی میں بھی ناگن چورنگی، بفرزون، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، اور فیڈرل بی ایریا میں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔

Back to top button