بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے

سابق صدر آصف زرداری وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔

سابق صدر بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر کل ہونے والے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی کی ہے۔

دوسری جانب آصف زرداری وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقاتوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہو گی اور  اسپیکرقومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ کے خلاف ممکنہ تحاریکِ عدم اعتماد پربھی حکمت عملی پرغورہوگا۔

Back to top button