بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستانی حجاج سمیت 14 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے یکم ذی العقعدہ سے چودہ ذی الحج کے دوران روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی

پاکستانی حجاج سمیت چودہ لاکھ سے زائد مسلمانوں نے یکم ذی العقعدہ سے چودہ ذی الحج کے دوران روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زیارت کی۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق روضہ رسول پر حاضری دینے والے عقیدت مندوں کی تعداد چودہ لاکھ تین ہزار چھ سو چالیس تک پہنچ گئی ہے۔

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے ناظم الامورنے ریڈیو پاکستان کو زیارت کرنے والوں کی تعداد سے آگاہ کیا۔

روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تین سو تیس مربع میٹر پر تعمیر کیا گیا ہے۔ جہاں ایک گھنٹہ میں آٹھ سو افراد کے زیارت کرنے کی گنجائش ہے جس میں ہر زیارت کرنے والے کو اوسطا دس منٹ ملتے ہیں۔

مزید پڑھیے  نسلہ ٹاور پلان کی منظوری دینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم
Back to top button