بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت کا جسٹس (ر) وجہیہ الدین کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی بات تو کیا، وزیراعظم کی عزت محفوظ نہیں ہے، اظہار رائے سے متعلق ملک میں کوئی قانون ہے نہ اس پر عمل ہے۔

جسٹس ریئاٹر وجیہہ الدین کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہا گیا کہ جہانگیر ترین نے بنی گالہ کے لیے پیسے دیے، جہانگیر ترین نے وجیہہ الدین کے الزامات کی تردید کی، بدقسمتی سے ہم آرٹیکل 9 کے خلاف ورزی دیکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان کا گھر جہانگیر ترین کے پیسوں سے چلتا تھا۔

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا یہ بھی کہنا تھا ایسا پیسا کیش دیا جاتا ہے، لین دین کا کوئی ثبوت نہیں چھوڑا جاتا، جہانگیر ترین کے عمران خان سے تعلقات کوئی خراب نہیں ہیں، شوگر کمیشن کی رپورٹ بھی ان کا کچھ نہییں بگاڑ سکی۔

Back to top button