بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ہم تحریک انصاف کا بوجھ نہیں اٹھائیں گے،خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی آمد پر شکر گزار ہیں، ہمیں فعال عدالت اور  شراکتی جمہوریت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر لسانیت کو فروغ دینے کا الزام لگایا جاتا ہے تو کیا کوٹہ سسٹم ہم نے لگایا؟ لسانی بل ایم کیوایم نے پیش کیا؟

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی پورے سندھ کو لسانی فسادات کی طرف بڑھا رہی ہے، سعید غنی تنخواہ دار ہیں ان کی مجبوری ہے یہ باتیں کرنا۔

خالد مقبول نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کا بوجھ نہیں اٹھائیں گے، سندھ کے بلدیاتی بل کے معاملے پر ہم نے تمام سیاسی قوتوں کو  آل پارٹیز کانفرنس میں میں بلایا۔

Back to top button