بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق جج شوکت عزیز صدیقی کا بطور وکیل لائسنس بحال

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کا بطور وکیل لائسنس بحال کر دیا گیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت پاکستان بار کونسل کی انرولمنٹ کمیٹی کا اجلاس 24 نومبر کو ہوا جبکہ سید قلب حسن شاہ اور اعظم نذیر تارڑ اس کمیٹی کے ممبران ہیں۔

کمیٹی نے شوکت عزیز صدیقی کا وکالت کا لائسنس بحال کر دیا ہے، شوکت عزیز صدیقی اب سپریم کورٹ میں بطور وکیل پیش ہو سکیں گے۔

خیال رہے کہ شوکت عزیز صدیقی نے بطور وکیل پریکٹس کیلئے پاکستان بار کونسل کی انرولمنٹ کمیٹی سے رجوع کیا تھا۔

Back to top button