بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لاہو ر، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف کریک ڈائون، شہریوں کی بڑی تعداد نے لائسنس دفاتر کا رخ کر لیا

دفاترکے باہرلمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، شہر کے 8 پولیس خدمت مراکز مسلسل سات دن 24 گھنٹے کام کررہے ہیں،سی ٹی او لاہور

لاہور میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع ہونے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے لائسنس دفاتر کا رخ کر لیا۔

لاہورمیں شہریوں کی بڑی تعداد لائسنس کے حصول کیلئے دفاترکے باہر جمع ہوئے  جہاں لمبی لمبی قطاریں دیکھنے میں آ ئیں۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق شہر کے  8 پولیس خدمت مراکزمسلسل سات دن 24 گھنٹے کام کررہے ہیں، اور مجموعی طور پر 34 پولیس خدمت مراکز سے شہری استفادہ کررہے ہیں۔سی ٹی او نے بتایا کہ اب تک لاہور میں بغیرلائسنس 05 ہزار 902 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے، اور 5 ہزار 778 کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

سی ٹی او نے کہا کہ لرنر پرمٹ، زائد المیعاد لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس رکھنے والوں پر مقدمات درج نہیں کروا جارہے، آگاہی کے باوجود لرنر پرمٹ پر گاڑی چلانے والوں پر 2،2 ہزارجرمانے عائد کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں صرف 15 روز میں ایک لاکھ 73 ہزار317 نئے لرنرپرمٹ جاری کئے جاچکے ہیں، 45 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے لرنر پرمٹ کی تجدید کروائی جبکہ 11ہزار سے زائد شہریوں نے اپنا فریش ڈرائیونگ لائسنس بنوایا۔اس کے علاوہ 175 گمشدہ لائسنس، 204 انڈورسمنٹ لائسنس، 1200 انٹرنیشنل لائسنس جاری کئے گئے۔

 

مزید پڑھیے  ٹائٹن حادثہ، امریکا اور کینیڈا نے وارننگ نظر انداز کئے جانے کی تحقیقات شروع کردیں
Back to top button