بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریکٹس کےلیے لائسنس کااجراء

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کے قابل فخر سپوت ، نامور قانون دان ، ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کاایک اور اعزاز، سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریکٹس کےلیے لائسنس کااجراء، عوامی سماجی ، سیاسی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناوں کااظہار۔

 

یاد رہے کہ انتہائ کم عمر میں بیرسٹر ملک محمد معظم شیر کلو کو سپریم کورٹ میں پریکٹس کے لیے پاکستان بار کونسل انرولمنٹ کمیٹی کے سربراہ جناب جسٹس قاضی فائز عیسی ا کی جانب سے لائسنس کا اجراء کیاگیاہے۔ ممتاز قانون دان بیرسٹر ملک محمد معظم شیر کلو لندن سے وکالت کی ڈگری حاصل کرنے کا اعزازبھی رکھتے ہیں۔ موصوف نے لاہور ہائی کورٹ سے پریکٹس کا آغاز کیا اور متعدد اہم کیسز جن میں دیوانی ۔سروسز سمیت دیگر شامل ہیں ، فتح یاب رہے۔واضح رہے کہ بیرسٹر ملک محمد معظم شیر کلو ، عوامی دلوں پر راج کرنے والے ، شہنشاہ تعمیرات ،سدا بہار ایم پی اے ایڈووکیٹ ملک محمد وارث کلو کے صاحبزادے اور کلوگروپ کے سربراہ ملک عبدالرحمان وارث کلو کے چھوٹے بھائ ہیں۔

 

 

دریں اثناء عوامی امنگوں کے ترجمان ،نامور قانون ، تھل کے مان ، بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کو ان کی اس شاندار قابل رشک کامیابی پر، ایکس ایم این اے ملک شاکربشیر اعوان ، ایکس ایم پی اے ملک کرم الہی بندیال ، ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ پی ایم ایل ان خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی ، پریذیڈنٹ پی ایم ایل این یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ خوشاب ملک سعد بشیر اعوان ، پی ایم ایل این سرگودھاڈویژن کے راہنما ملک محمد خالداعوان ، ملک محمد اشرف اعوان ، چیف آرگنائزر سوشل میڈیا راجہ محمد رضوان ، ممتاز مسلم لیگی راہنماوں ملک اعجاز حسین برہان ، ملک محمدشہباز برہان، ملک عمردراز برہان ، ملک محمد حسنین سبحانی کھارا، ملک احمد حیات کھارا، راجہ محمد عرفان قاسم، ملک حکیم محمدوارث پہوڑ، ملک نورمحمداعوان ، طارق کلیم پاشا بھٹی ، ایڈووکیٹ ملک محمد عمرفاروق کلو ، ملک علی رضا چھینہ ، نمبردار ملک ساجد عباس بگھور ، ملک حاجی صفدرحسین اعوان ، ملک اللہ دتہ کنول جوتہ ، ملک خورشید حطار ،پی ٹی یو کے سب ڈویژنل راہنما ملک حاجی اختر حسین کلو ، ممبران امن کمیٹی صاحبزادہ قاضی محمد عثمان ، ڈاکٹر خالدسیف اللہ بھٹی ، نورپورتھل پریس کلب کے فاونڈر ممبرز ایم نوردین ، راجہ نورالہی عاطف ودیگر نےدلی مبارکبادیتے ہوءے ان کی مزید شاندار کامیایبوں کےلیے نیک تمناؤں کااظہارکیاہے۔

مزید پڑھیے  یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینٹ کا الیکشن سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
Back to top button