بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا خطرہ منڈلانے لگا

پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ کو لیکوڈ نیچرل گیس (ایل این جی) سپلائی کیلئے عالمی کمپنیوں کی طرف سے کوئی رسپانس نہیں ملا۔

تفصیلات کے مطابق دسمبر اور جنوری میں مجموعی طور پر 8 ایل این جی کارگوز کی سپلائی کیلئے ایک بھی بولی نہ آئی۔

ذرائع کے مطابق ایل این جی کے انتظامات میں مزید تاخیر سردیوں میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کو جنم دے سکتی ہے۔

پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ نے دسمبر اور جنوری میں چار چار ایل این جی کارگوز کی خریداری کیلئے 11 اکتوبر تک بولیاں طلب کی تھیں۔

پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ کے مطابق دسمبر اور جنوری کیلئے ایل این جی سپلائی کی کوئی بڈ موصول نہیں ہوئی۔

پی ایل ایل کی طرف سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق 6 سے 7 دسمبر، 10 سے 11 دسمبر، 15 سے 16 دسمبر اور 26 سے 27 دسمبر کے دوران چار کارگوز کیلئے بولیاں طلب کی گئیں۔

جنوری میں 14 سے 15، 19 سے 20 جنوری، 24 سے 25 جنوری اور 29 سے 30 جنوری کیلئے بھی چار کارگوز کی بولیاں طلب کی گئی تھیں۔

پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا کہ پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ کو کوئی بھی بولی موصول نہیں ہوئی جس کی وجہ دنیا میں ایل این جی کی بڑھتی ہوئی طلب ہو سکتی ہے۔

Back to top button