بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کو چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا

لندن میں مقیم پاکستان کے معروف سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کو چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں سرفراز نواز کو واکر کے ذریعے سڑک پر چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ماضی کے فاسٹ بولر سرفراز نواز ہڈیوں کے مرض میں مبتلا ہیں جس کے باعث  انہیں کئی  ماہ سے چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا بتاناہے کہ مشکلات کے سبب  سرفراز نواز چلنے کے لیے واکر استعمال کرتے ہیں۔

 سرفراز نواز اہل خانہ کےہمراہ کئی  برس  سے لندن کےعلاقے ٹوٹنگ میں مقیم ہیں۔

Back to top button