
قومی
ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف تربت کے طلباء واساتذہ کےساتھ خصوصی نشست
ڈی جی آئی ایس پی آر نے یونیورسٹی آف تربت کے طلباء واساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی جس میں قومی سلامتی اور دیگر اہم امور پر مفصل گفتگو ہوئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف تربت آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔
اساتذہ اور طلباء نے مسلح افواج کے ساتھ قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے خلاف متحد ہو کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کافی معلوماتی رہی اور پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل ہے۔
طلباء نے کہا کہ نشست سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور ملاقات ہمارے خیالات اور رویوں میں تبدیلی کا باعث بنے گی۔
نشست کے اختتام پر شرکاء نے قومی یکجہتی، شعور اور مثبت بیانیہ کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر اتفاق کیا۔















