بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغانستان میں حکومت سازی کیلئے آج اجلاس طلب

طالبان حکومت میں عبدﷲ عبدﷲ، حامد کرزئی اور گلبدین حکمت یار سمیت دیگر افغان رہنماوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

افغانستان میں حکومت سازی کے لیے طالبان نے آج بعد نماز جمعہ کابل میں اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں سربراہ حکومت اور کابینہ کے فیصلے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ملا ہیبت ﷲ کو طالبان حکومت کا سپریم لیڈر اور ملا غنی برادر کو حکومت کا سربراہ بنانے کا امکان ہے جبکہ شیر محمد عباس ستانکزئی کو افغانستان کا وزیر خارجہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

ملا ضعیف کو پاکستان میں دوبارہ سفیر نامزد کیا جاسکتا ہے، ذبیح ﷲ مجاہد اور سراج الدین حقانی کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

طالبان حکومت میں عبدﷲ عبدﷲ، حامد کرزئی اور گلبدین حکمت یار سمیت دیگر افغان رہنماوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

Back to top button