بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

حامد کرزائی ایئرپورٹ کی سکیورٹی بدری 313 یونٹ کے سپرد

اہم رہنماؤں نے کابل ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد بھی حامد کرزئی ائیرپورٹ پہنچے جہاں انہوں نے تعینات سکیورٹی اہلکاروں سے  بھی گفتگو کی

افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا مکمل ہوتے ہی 20 سالہ جنگ کا خاتمہ ہوگیا۔امریکی انخلا کے بعد دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی ائیرپورٹ کی سکیورٹی طالبان نے رات کو سنبھال لی تھی۔

طالبان کے جنگجو رن وے پر گشت کررہے ہیں — فوٹو: رائٹرز

کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی ذمہ داری جدید اسلحہ اور دیگر فوجی آلات سے آراستہ طالبان کے بدری 313 یونٹ نے سنبھال لی ہے۔

طالبان جنگجو افغان ائیرفورس کے ملٹری طیارے کے پاس موجود ہیں — فوٹو:رائٹرز

بدری 313 یونٹ کے دستے ائیرپورٹ کے مختلف حصوں میں تعینات کیے گئے ہیں۔

امریکی فوج کے انخلا کے بعد طالبان کے اہم رہنماؤں نے کابل ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد بھی حامد کرزئی ائیرپورٹ پہنچے جہاں انہوں نے تعینات سکیورٹی اہلکاروں سے  بھی گفتگو کی۔

بدری یونٹ کے اہلکار رن وے کے قریب تعینات ہیں — فوٹو: رائٹرز

اپنے خطاب میں ذبیح اللہ مجاہد نے فتح پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہماری خواہش ہے دوبارہ کبھی ہمارے ملک پر حملہ نہ ہو۔

ڈومیسٹک ٹرمینل خالی پڑا ہوا ہے— فوٹو: رائٹرز

ان کا کہنا تھاکہ اپنے رہنماؤں کی ایمانداری، قربانی اور صبرکی وجہ سے آج ہم آزاد ہیں، ہم امن، خوشحالی اور مکمل اسلامی نظام چاہتے ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے بدری 313 یونٹ کو ہدایت کی کہ طالبان جنگجو افغان عوام کے ساتھ اچھے اندازمیں پیش آئیں، عوام ہمدردی اور محبت سے پیش آنے کے حقدار ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم افغان عوام کے ملازم ہیں، ہمیں خود کو ان پر مسلط نہیں کرنا۔

Back to top button