بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول ایک روپے50پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت118روپے30پیسے فی لٹرمقرر

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے50پیسے کمی کر دی ہے ،وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول ایک روپے50پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت118روپے30پیسے فی لٹرمقرر کی گئی ہے

ہائی اسپیڈڈیزل بھی ایک روپے50پیسے فی لٹرسستا کیا گیا ہے ہائی اسپیڈڈیزل کی نئی قیمت115روپے3پیسے فی لٹر ہو گی ،نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کا تیل ایک روپے50پیسے فی لٹرسستاکردیاگیا ہے جس کے بعدمٹی کاتیل86روپے80پیسے فی لٹرمیں فروخت ہوگا لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لٹرکمی کی گئی ہے لائٹ ڈیزل84روپے77پیسیفی لٹرکاہوگیا،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق منگل اور بدھ کی درمیانی رات 12بجے سے ہوگا

اس سے پہلے پیٹرول کی قیمت 119روپے 80پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 116روپے 53پیسے ،مٹی کا تیل 88روپے 30پیسے اور لائٹ ڈیزل 85روپے 77پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہاتھا۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیوں میں ردو بدل جاری ہے اور مستقبل میں تیل کی قیمت میں اضافے کی پیشین گوئی کی جا رہی ہے اس کے باوجود حکومت نے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ دینے کے لیے تیل کی کم کر نے کا فیصلہ کیا ہے

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت اشیاء ضرروریہ میں استحکام لانے کے لیے پر عزم ہے اور اس کے لیے قیمتوں میں اضافے کا دبائو خود برداشت کر تی ہے تاکہ عام آدمی اس سے متاثر نہ ہو،یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پیٹرولیم لیوی کو کم سے کم سطح پر رکھا گیا ہے جو اس بات کی عکاسی ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اثر اشیاء ضروریہ پر کم سے کم پڑے۔

Back to top button