بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

طالبان کابل سے صرف 50 کلومیٹر دور

امریکیوں اور اتحادیوں کے انخلا کے لیے 3 ہزار امریکی فوجی اتوار تک کابل ایئرپورٹ پہنچ جائیں گے،پینٹا گون

طالبان افغانستان کے دارالحکومت کابل سے صرف 50 کلومیٹر دور رہ گئے، امریکی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ طالبان اگلے 72 گھنٹوں میں کابل کا گھیراؤ کرسکتے ہیں۔

ادھر کابل سے امریکی سفارتی عملے کے انخلا کی تیاریاں جاری ہیں، حکام نے اہلکاروں کو حساس نوعیت کا سامان تباہ کرنےکی ہدایت کردی۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکیوں اور اتحادیوں کے انخلا کے لیے 3 ہزار امریکی فوجی اتوار تک کابل ایئرپورٹ پہنچ جائیں گے۔

افغانستان کی صورتحال پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں پر براہ راست حملہ کرنا عالمی انسانی حقوق کے قانون کی کھلی خلاف ورزی اور جنگی جرم کے مترادف ہے۔

Back to top button