بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سعودی عرب نے گولڈ مارکیٹ میں غیر ملکیوں کی ملازمت پر پابندی عائد کردی

غیرملکیوں کی بجائے صرف سعودی شہری ہی کام کریں گے ، ان ورکرز کے پاس بھی پروفیشنل ورک پرمٹ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے

سعودی عرب کی جانب سے مملکت میں کام کرنے والے غیرملکیوں پر ایک اور پابندی عائد کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت برائے افرادی قوت وسماجی بہبود کی جانب سے مملکت میں سونے کی مارکیٹوں سے متعلق نئی شرائط جاری کی گئی ہیں ، جن کے تحت گولڈ مارکیٹ میں اب سے غیرملکیوں کی بجائے صرف سعودی شہری ہی کام کریں گے ، ان ورکرز کے پاس بھی پروفیشنل ورک پرمٹ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے گولڈ مارکیٹ میں کام کرنے والوں کے لیے پروفیشنل ورک پرمٹ لازمی قرار دیا ہے ، اس کے بغیر انہیں گولڈ مارکیٹ میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ، مملکت میں سونے اور زیورات کے کاروباری مراکز کے کارکنان کے لیے پروفیشنل ورک پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا ، بصورت دیگر مارکیٹ میں کام نہیں کرسکتے۔

Back to top button