بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

محرم الحرام، پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی

پنجاب حکومت کی جانب سے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے لاہور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا

محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کے باعث پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے نویں اور دسویں محرم پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے

اس پابندی کا اطلاق لاہور سمیت پورے پنجاب میں ہوگا۔ پنجاب حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے 9 اور 10 محرم کو صوبے بھر میں ڈبل سوار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم اس پابندی کا اطلاق خواتین اور بچوں پر نہیں ہو گا۔

علاوہ ازیں پنجاب حکومت کی جانب سے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے لاہور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، 9 اور 10 محرم الحرام کو لاہور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی ، موبائل فون سروس کی بندش کا اطلاق ذوالجناح کے جلوسوں کے روٹس پر ہوگا

Back to top button