بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پاکستان میں کورونا کے مزید 4856کیسز، 81افراد کا انتقال

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.50 فیصد رہی

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 81 افراد انتقال کر گئے اور 4856 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 64 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4856 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 81 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.50 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 85 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 80 ہزار 360 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5025 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 72 ہزار 98 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 84177 ہے۔

Back to top button