بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

امریکی اتھلیٹ ایلی سن فلیکس ٹوکیو اولمپکس میں سب سے زیادہ تمغے جیت گئیں

اس سے قبل یہ اعزاز معروف امریکی ایتھلیٹ کارل لوئس کو حاصل تھا جن کے میڈلز کی تعداد 10 ہے

امریکا کی ایلی سن فیلکس ٹوکیو اولمپکس میں 400 میٹر ریس میں کانسی(برانز) کا تمغہ جیت کر ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں میں سب سے زیادہ 11 اولمپک میڈل جیتنے والی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں۔

ایلی سن فیلکس نے ٹوکیو اولمپکس کی 400 میٹر ریس کا فاصلہ 3 منٹ اور 16 اعشاریہ 85 سیکنڈز میں طے کیا۔

400 میٹر کی ریس میں گولڈ میڈل جیت کر ایلی سن فیلکس ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں میں سب سے زیادہ 11 اولمپک میڈل جیتنے والی خاتون ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے امریکا کی جانب سے اولمپک کے ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں میں بھی سب سے زیادہ میڈلز جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، اس سے قبل یہ اعزاز معروف امریکی ایتھلیٹ کارل لوئس کو حاصل تھا جن کے میڈلز کی تعداد 10 ہے۔

دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس کے پندرہویں روز امریکا نے مزید 5 گولڈ میڈلز جیت کر چین سے طلائی تمغوں کی تعداد کے فرق کو کم ضرور کرلیا لیکن ٹیبل پر بدستور اُن کی دوسری پوزیشن ہے۔

چین 38 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے ، امریکا 36 سونے کے تمغوں کے ساتھ دوسرے اور میزبان جاپان 27 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

رشین اولمپک کمیٹی 20 گولڈ میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے جب کہ ٹاپ فائیو ممالک میں برطانیہ نے پھر سے جگہ بنالی ہے، برطانوی ایتھلیٹس 20 سونے اور مجموعی طور پر 63 تمغے حاصل کرکے پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

Back to top button