بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسیچنج میں مندی کا رجحان

پاکستانی شیئرز بازار کے 100 انڈیکس نے 300 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کرنے کے بعد 149 پوائنٹس کی کمی سے 47 ہزار 640 پر کاروبار کا اختتام کیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس میں 149 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔  

پاکستانی شیئرز بازار کے 100 انڈیکس نے 300 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کرنے کے بعد 149 پوائنٹس کی کمی سے 47 ہزار 640 پر کاروبار کا اختتام کیا۔

حصص بازار میں آج 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 15 ارب 37 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری دن میں سات ارب روپے کم ہو کر آٹھ ہزار 364 ارب روپے ہوگئی ہے۔

Back to top button