بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، سٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر66 پیسے سستا ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285پے13پیسے پر بند ہوا۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 285 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ 75 پیسے کم ہوا ہے، مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے میں دستیاب ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس نے کاروبار کے دوران نئی تاریخی بلندی رقم کی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ  ایک ہفتے  سے  تیزی دیکھی جا رہی ہے اور  16 نومبر کو 100 انڈیکس پہلی بار 57 ہزار کی سطح عبور کرگیا جب کہ 21 نومبر کو  بھی مارکیٹ  میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 293 پوائنٹس اضافے سے57 ہزار 371 پر بند ہوا۔

آج بدھ کے روز بھی کاروبار کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور  100 انڈیکس ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 664 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور  انڈیکس پہلی بار 58 ہزار کی سطح عبور کرگیا، اس دوران  100 انڈیکس نے  نئی تاریخی بلندی 58 ہزار 450 کی سطح رقم کی۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 827 پوائنٹس بڑھا اورکاروبار کے اختتام  پر 58 ہزار 198 پر بند ہوا۔آج 59 کروڑ شیئرز کے سودے 22 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 121 ارب روپے بڑھ کر 8444 ارب روپے ہے۔

مزید پڑھیے  سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ
Back to top button