بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسٰی کورونا سے صحتیاب

جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا اور ڈاکٹرز کی ٹیم نے معائنے کے بعد جسٹس قاضی کو گھر جانے کی اجازت دے دی ہے

 سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسٰی کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا اور ڈاکٹرز کی ٹیم نے معائنے کے بعد جسٹس قاضی کو گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

دوسری جانب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ  سرینا عیسیٰ بھی کورونا سے صحتیاب ہوگئی ہیں اور ٹیسٹ منفی آنے پر انہوں نے قرنطینہ ختم کردیا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی اوران کی اہلیہ 2 ہفتے قبل کورونا کا شکار ہوئے تھے۔

کچھ روز قبل طبیعت ناسازی کی بناء پر جسٹس فائز عیسٰی کو قائداعظم اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Back to top button